گورنر ہاﺅس میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ شروع، چاروں گورنر شریک
گورنرز میں کامران ٹیسوری، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، شیخ جعفر مندوخیل اور گورنر جی بی مہدی شامل ہیں۔

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر ہاﺅس کراچی میں تاریخ ساز پہلی گورنرز سمٹ شروع ہوگئی جس میں چاروں صوبوں کے گورنرز شریک ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ بھی شریک ہیں۔
تقریب میں ملکی معاملات پر مختلف امور پر بات کی جائے گی۔