اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز پر مزاکرات ناکام کرنے کی کوشش کا الزام
پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کہا مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے، ان کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد مذاکرات نہیں بنتے لیکن اتمامِ حجت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ان کے بانی سے ملاقات کا مطالبہ پورا کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی سے متعلق تحریک انصاف کے دعوے صرف خواہشات ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔