ڈیرہ بگٹی، بزگر کی جھونپڑی میں آتشزدگی ،دو سالہ بیٹی جھلس کر جاں بحق
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے مٹ تھنگوانی میں کھیتوں پر کام کرنے والے بزگر کے جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث مزدور پیشہ شخص کی دو سالہ بیٹی جھلس کر جاں بحق جبکہ گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب احمد نے حکام بالا کی ہدایت پر متاثرہ شخص کے گھر امدادی سامان جب کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی دو سالہ صفیہ بنت نوز علی نوسانی بگٹی کو ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے پنجاب ریفر کردیا تاہم بدقسمتی سے بچی رستے میں ہی دم توڑ گئیں بچی کے وفات کی خبر پر علاقہ سوگوار ہوگیا ڈسٹرکٹ چئیرمن وڈیرہ غلام نبی بگٹی ٹان مئیر سوئی حاجی عزت اللہ امان بگٹی پی ایس ٹو چیف منسٹر سید امین اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب احمد سمیت قبائلی و سیاسی عمائدین نے بچی کے وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔