مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا امکان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچے گی۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی تیار ہے جیسے ہی اجازت ملے گی پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کی آج دوپہر ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگی، تمام اراکین اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ قائم ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *