سیالکوٹ: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے برسا دیئے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے گاؤں بکھڑے والی کو اوورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے، جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔
اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی، جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی ہے، اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔