امریکا، بیلجیم اور سعودی عرب سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانی بے دخل

امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا، بیلجیم اور سعودی عرب سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق امریکا اور بیلجیم سے 2، 2 اور عمان سے 13 پاکستانی بے دخل کئے گئے جبکہ سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 پاکستانی شہری شامل ہیں۔
عراق سے 12، قطر اور قبرص سے دو دو پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات سے مختلف پروازوں سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ کئے گئے۔
امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے جبکہ گرفتار پاکستانیوں کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا۔
امارات میں دو پاکستانیوں پر جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *