کراٹے کومبیٹ میں پاکستانی ورلڈ چیمپئن شاہزیب رند روسی حریف کے خلاف ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار
اسلام آباد(ڈقدرت روزنامہ)پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپئن اپنے کیریئر کے سب سے بڑے چیلنج کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ان کا مقابلہ ایڈگر اسکریورس سے ہوگا، جو روس اور لٹویا سے تعلق رکھنے والے 3 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن ہیں اور لائٹ ویٹ ڈویژن کے خطرناک فائٹر مانے جاتے ہیں۔یہ سنسنی خیز مقابلہ 24 جنوری کو میامی میں منعقد ہوگا، جبکہ پاکستان میں شائقین اسے 25 جنوری صبح 6 بجے دیکھ سکیں گے۔