غیر رجسٹرڈ گاڑیوں ا ورجعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) غیر رجسٹرڈ گاڑیوں ا ورجعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابقغیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، عمر شیر چٹھہ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف دائرہ مزید تنگ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید تاخیر کرنے والوں کے خلاف جرمانے بڑھا دیئے جائیں گے۔

ڈی جی ایکسائز نے تمام وہیکل مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیاں رجسٹر کروائیں اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی اور جرمانوں سے بچ سکیں ۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے تحت جاری فیلڈ آپریشن کا 12واں دن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال، اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے۔

گزشتہ روز، یعنی آپریشن کے گیارہویں دن، 15619 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 357 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں، ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر 1793 وصولیاں کی گئیں۔

محکمہ ایکسائز نے 3 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 666 روپے کے واجب الادا ٹیکسز میں سے ایک کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 619 روپے کی وصولی کی۔ آپریشن کے دوران 583 گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس ضبط کر لی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *