شمالی وزیرستان میں 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سیکیورٹی کے بہادر جوانوں کو سلام جو اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتے ہیں -اللہ تعالیٰ ہماری سیکیورٹی فورسز کو ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے –