دھند کے باعث کنٹینر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق


بہاولپور(قدرت روزنامہ)بہاولپور میں احمد پور روڈ پر کنٹینر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کار ڈرائیو نے گاڑی اچانک اپنے گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی تھی، جس سے پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ شازیہ زاہد، 28 سالہ سمیہ قاسم، 8 سالہ زین، 14 سالہ حسفہ اور نو سالہ ہمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *