پا کستان کے معا شی انقلا ب کو آگے بڑھا نے کیلئے مشتر کہ کو ششوں کی ضرورت ہے، گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کے گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے گورنرز صاحبان کے ایک تاریخی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیےکہ ہر گورنر کا کردار اپنی صوبائی حدود سے باہر بھی ہے ہم سب ایک بڑے فریم ورک کا حصہ ہیں جو پاکستان کے معاشی انقلاب کو آگے بڑھانے کیلئے ہماری مشترک کوششوں کا تقاضا کرتا ہے۔وزیر اعظم سے لیکر وزیر اعلیٰ تک ہم سب اپنی قوم کے مستقبل کے رکھوالے ہیں۔اس پہلی آل پاکستان گورنرز سمٹ میں سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ بھی شریک تھے.اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم آج اس تاریخی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔بحیثیت گورنر، ہم اپنے صوبوں میں درپیش چیلنجوں کی پیچیدگیوں سے نکالنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہر گورنر کو وفاق کے ایک اہم نمائندہ کے طور پر اپنے صوبے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اگر کہیں پر کوئی دشواری پیش آجائے تو وہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ اٹھا کر مشترکہ کاوشوں سے بھی بآسانی حل کر سکتے ہیں. جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں،یہ ضروری ہے کہ ہم صوبوں میں وفاقی اداروں کی نگرانی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ایک دوسرے کے سیاسی وژن اور تجربہ سے فائدہ اٹھائیںیہ سربراہی اجلاس ہماری قوم کی تاریخ کے ایک اہم لمحے کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ ہم اپنی بصیرت کا اشتراک کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے ایک متحد راستہ بناتے ہیں۔ اس اہم تاریخی سمٹ کے اختتام پر ہم تعاون کے جذبے کے تحت، ایک مشترکہ روشن مستقبل کیلئے اپنے وڑن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو اپنی مشترکہ سفارشات بھی پیش کرینگے۔ یہ سربراہی اجلاس پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے ہماری لگن اور ایک خوشحال مستقبل کی تشکیل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *