مرغی کی قیمت میں کمی، گوشت سستا ہو گیا
لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت بھی سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔
پانچ روپے کی کمی سے زندہ برائلر کی تھوک قیمت 389 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 403 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔