جج صاحب نے مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں لانا جیل انتظامیہ کا کام ہے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں جب کہ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اڈیالہ میں اس کے انتظار میں بیٹھے تھے، لیکن عدالت کے عملے نے ہمیں بتایا کہ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ٹرائل کوٹس کا رویہ غیر مناسب رہا ہے، یہ تمام مقدمات بانی پی ٹی ائی پر دباو ڈالنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے دن فیصلہ نا سنایا گیا، یہ فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے موخر کیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک بات کلئیر ہے کہ یہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ 15 تاریخ کو مذاکرات ہو رہے ہیں، لیکن اس کو کسی ڈیل میں نا دیکھا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ مذاکرات اور ڈیل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، آج بتایا گیا تھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایا جائے گا، بشری بی بی راستے میں ہیں، وہ بھی ادھر ہی آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں لانا جیل انتظامیہ کا کام ہے، ہمیں ان عدالتوں سے امید نہیں ہے ہمیں اعلی عدالتوں سے امید ہے، ہم اعلی عدالتوں میں اس کیس کو لے کر جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *