موسم کے حوالے سے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم مشرقی/شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش:پنجاب: اوکاڑہ 12، نارووال 11، ساہیوال 07، بہاولنگر، قصور 03 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، استور ، گوپس ،اسکردومنفی 10 ،بگروٹ ، کالام اور گلگت میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔