خواجہ آصف اور طلال کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا علم ہے: اسد قیصر

پشاور(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور طلال چودھری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کاپہلے سے علم ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور طلال چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کیس سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسر سیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے، حکمران اپنے مفاد کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کریں گے تو انصاف نہیں ہوگا؟
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر من پسند فیصلے لیں گے تو انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہئے جبکہ فیصلے کا حکومت کو علم ہونا انصاف کا قتل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *