انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 18 پیسے بڑھنے کے بعد 278 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 107 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔