اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت یہ احتیاط لازمی کریں

کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والے آئی ٹی ماہر گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والے آئی ٹی ماہر گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، اے ٹی ایم ہیک کرنے والے گروہ میں خاتون بھی شامل ہے، ملزمان مشین ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کوئی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا ہے تو کارڈ مشین میں پھنس جاتا ہے، ملزمان کا ایک ساتھی شہری کی مدد کے بہانے ہیلپ لائن پر کال ملاتا ہے، ملزم ہیلپ لائن پر کال کے بہانے شہری کا پاس ورڈ اور دیگر تفصیل حاصل کرلیتا ہے۔
علاوہ ازیں ناظم آباد میں بزرگ شہری سے ہونے والے فراڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شہری سے فراڈ کرکے اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4 لاکھ روپے نکالے گئے، سی سی ٹی وی میں خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کے چہرے بھی واضح ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت کئی شہروں میں وارداتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *