شاہین آفریدی نے ڈیرل مچل کو منتخب کرنے کی وجہ بتادی
آصف علی کا انتخاب ہمارے مڈل آرڈر کے لئے کافی اچھا ہے، کپتان لاہور قلندرز
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ڈرافٹنگ میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرل مچل کو منتخب کرنے کی وجہ بتادی۔
پیر کے روز لاہور میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور قلندرز کی جانب سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوال سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ ڈرافٹنگ میں اچھا پلیئر پک کریں، ہماری ٹیم کو ڈیرل مچل سوٹ کرتا ہے اس لیے اس کا اتنخاب کیا ہے، وہ مڈل آرڈر بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں۔
شاہین آٰفریدی کا کہنا تھا کہ آصف علی کا انتخاب ہمارے مڈل آرڈر کے لئے کافی اچھا ہے۔
ثمین رانا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثمین رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران دنیا میں آئی پی ایل کی علاوہ کوئی کرکٹ نہیں ہورہی ہوگئی، اگر یہ ونڈو سوٹ کرتی ہوئی تو پھر آگے اس پر بات چیت ہوگی، ہم نے دو سیزن جیتے ہیں جس میں لوکل پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے کوچ ڈیرن گوف نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، لاہور قلندرز کے پی ڈی پی سے کافی ٹیلنٹ سامنے آیا، لاہور قلندرز نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی گروم کیا۔