بابر اعظم پی ایس ایل میں بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ لے اڑے
شاداب خان کو پی ایس ایل ایم وی فین چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا
لاہور (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دے دیا۔
پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کیلئے نامزد کرکٹرز میں نو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین بیٹرز بابر اعظم (3504)، فخر زمان (2525) اور محمد رضوان (2403) شامل تھے۔
پیر کے روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لئے پلیئر ڈرافٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں فینز چوائس ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
جیسن رائے کو پی ایس ایل انفرادی بیٹنگ اور شاہین آفریدی کو بہترین باؤلر فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔
شاداب خان کو پی ایس ایل ایم وی فین چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔