کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن لانچ کردی ہے، جس کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب اس لگژری گاڑی کی قیمت سامنے آگئی ہے جو ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار رکھی گئی ہے۔
بکنگ اور ڈیلیوری
سوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن صارفین نے پہلے سے جزوی ادائیگی (25 لاکھ روپے) کے ساتھ گاڑی کی پیشگی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کرسکیں گے، تاہم اب بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر ہی ہوگی۔
بیرونی ڈیزائن
اس جدید گاڑی کا بیرونی ڈیزائن خوبصورتی اور فعالیت کا امتزاج ہے، اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445 ملی میٹر، ویل بیس 2840 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 135 ملی میٹر ہے۔
اس گاڑی کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، ڈی آر ایل، اور آٹو لیولنگ نصب ہیں، اس پر ریئر لیمپس بھی نصب ہیں، جس میں افقی ایل ای ڈی کومبینیشن لیمپس شامل ہیں، یہ چمکدار بلیک ریڈی ایٹر گرِل، اسپورٹی دو رنگوں والے بمپرز پر مشتمل ہے، اس کے پہیے 19 انچ الائے اسپیس سیور اسپئیر کے ساتھ نصب ہیں۔
اس کی دیگر خصوصیات میں پینورامک الیکٹرک روف، ٹوئن ڈوئل-ٹپ ایکزاسٹ، مڈ گارڈز اور اسپورٹی بمپرز شامل ہیں۔
اندرونی ڈیزائن
سوناٹا این لائن کا اندرونی حصہ لگژری اور ٹیکنالوجی کی آمیزش ہے۔
سیٹیں: سُوڈ اور نیپا لیدر سیٹیں، ریڈ اسٹچنگ کے ساتھ
ڈرائیور سیٹ: 8وے پاور سیٹ، میموری فنکشن کے ساتھ
مسافر سیٹ: 4 وے پاور ایڈجسٹمنٹ
دیگر خصوصیات
وینٹیلیٹڈ اور ہیٹڈ سیٹس، وائرلیس چارجر، ایپل کار پلے/اینڈروئیڈ آٹو، اور ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول
انفوٹینمنٹ: 12.3 انچ کا خمیدہ ڈیجیٹل ڈسپلے، 12 اسپیکر بوس™ آڈیو سسٹم
کنیکٹیویٹی: بلوٹوتھ، یو ایس بی، اے یو ایکس، اور وائس ریکگنیشن
اضافی خصوصیات: ہیڈ اپ ڈسپلے، ٹرپ کمپیوٹر، اور 360° کیمرہ
کارکرگی
سوناٹا این لائن پرفارمنس، اسٹائل، اور ٹیکنالوجی میں اپنی مثال آپ ہے،یہ کار 2.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے لیس ہے، جو 422 این ایم ٹارک اور 290 ہارس پاورفراہم کرتی ہے اورصرف 36 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ، اس کے ڈرائیو موڈزمیں ایکو، نارمل، اسپورٹ، اسمارٹ اور اسپورٹ پلس مائی ڈرائیو موڈ شامل ہیں۔
سوناٹا این لائن کی قیمت اور خصوصیات اسے پاکستان میں سیڈان کیٹیگری میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔ اگر آپ لگژری، پرفارمنس، اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج چاہتے ہیں تو یہ گاڑی بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *