وزیراعظم کا بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون تبدیل کرنے کا اعلان

تاشقند(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون میں تبدیلی کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بزنس کمیونٹی سے ہیں، اسی وجہ سے وہ تاجروں کے مسائل کو بھی سمجھتے ہیں ، اس لیے وزیرخزانہ جانتے ہیں ریونیو بڑھا تو ملکی قرضے ادا کرسکتے ہیں ، کاروبار بڑھے گا تو معیشت اوپر اٹھے گی .

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں ، ازبکستان اور پاکستان معاشی ترقی کے ایک ہی سفر پر چل ر ہے ہیں اور دونوں ممالک کو غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان اور ازبکستان نے مل کر اپنے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنا ہے ، جس کے لیے ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی شراکت داری چاہتے ہیں ، پاکستانی تاجروں کا ایک بڑا وفد میرے ساتھ تاشقند آیا ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع ہیں . دوسری طرف پاکستان اور ازبکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کردیے گئے ، تاجروں اور سیاحوں کیلئے ویزہ عمل آسان بنانے ، تجارت وسرمایہ کاری، عسکری تعلیم، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کئے گئے ، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ازبک وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ازبکستان اور پاکستان معاشی ترقی کے سفر پر چل رہے ہیں ، آپ نیا ازبکستان اور ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، غربت میں کمی، مضبوط شراکت داری اور پروازوں میں اضافہ کریں گے ، جس پر ازبک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے خواہش مند ہیں . قبل ازیں جب وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے تو وزیراعظم کا تاشقند پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ، زبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عارفوف نے تاشقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں . بعد ازاں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تاجروں اور سیاحوں کے وفود کیلئے ویزہ عمل آسان بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ، تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون، عسکری تعلیم کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے . پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ اور کسٹمز کے شعبے میں تعاون سمیت دوطرفہ تذویراتی شراکت داری کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر وزیراعظم عمران خان نے دستخط کیے . . .

متعلقہ خبریں