واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی واٹس ایپ ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروا رہاے، جس سے صارفین ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔
یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ تکنیکی پس منظر نہ رکھنے والے صارفین بھی اپنی مرضی کی چیٹ بوٹ بناسکیں گے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر اس وقت صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی ابھی تک اس ٹول تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ جلد عام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس اپنا اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل (LLM) Llama 3 ہے، جن میں سب سے نمایاں میٹا اے آئی شامل ہے جو واٹس ایپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔