شاہ ویر جعفری کے ولیمے کے انٹرنیٹ پر چرچے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی مشہور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور کلوتھنگ ڈیزائنر عائشہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔شاہ ویر اور عائشہ بیگ کے ولیمے کی تقریب کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت زیرِ گردش ہیں۔
شاہ ویر جعفری کی گزشتہ روز ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shav ♥️ (@shavenjar)


شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی جوڑی کا نام ’عائشہ ویر‘ ہے۔شاہ ویر جعفری نے اپنے ولیمے پر سیاہ 3 پیس سوٹ جبکہ اُن کی نئی نویلی دُلہن عائشہ نے ہلکے رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھاجس پر اُنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی تھی، اپنے ولیمے پر یہ جوڑی نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shav ♥️ (@shavenjar)


دوسری جانب عائشہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ولیمے کی چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ اور شاہ ویر بےحد دلکش نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood Showbiz (@lollywoodshowbiz)


سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شاہ ویر جعفری اور اُن کی اہلیہ عائشہ بیگ کی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ اس جوڑی کی گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی اور رواں ماہ 24 اکتوبر کو شاہ ویر جعفری عائشہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔