گوادر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2افراد گرفتار
گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں دوافراد کو گرفتار کرلیا،دونوں افراد اندرون پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر ایرانی بارڈر سے یورپ لے جانے کے لیے بھاری رقم وصول کرتے تھے اس سلسلے میں گوادر پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے گوادر کے علاقے پدی زر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان، خالد ولد نور محمد، سکنہ پشکان(مقامی ایجنٹ) اور مراد ولد اللہ والا، سکنہ رحیم یار خان، پنجاب(غیر مقامی ایجنٹ)کو گرفتار کرلیا۔دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے گوادر کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔