عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور پاپرازی کی جانب سے اُن کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Serap Varol (@serap.varol.20)


ویڈیو میں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔
عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر اُن کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔