ویڈیو میں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے . وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں . عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر اُن کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں . دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں . . .View this post on Instagram