روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اس حوالے سےروہت شرما نے مشاورت مکمل کر کےریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے،وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کےخلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریزمیں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *