آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ محمد عامر کے ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ۔بڑی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ھربھجن سنگھ کو پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عامرکی بے ضرر سی ٹویٹ پر مرچیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامرنے ساری دنیا کی طرح ورلڈ کپ ٹی 20 کے میچ میں بھارت پر پاکستانی ٹیم کی فتح پر ایک بے ضرر اور اور دوستانہ سے ٹویٹ کر کے ہربھجن سنگھ سے محض یہ پوچھا کہ بھائی جان آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ یہ محض گیم ہے۔

جس پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ ہوگئے اور ایک ٹویٹ کے ساتھ اپنی پرانی فوٹیج کے ساتھ طیش دلانے والے ریمارکس بھی پوسٹ کئے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ” اب تم بھی بولو گے، یہ چھ کی لینڈنگ تمہارے گھر کے ٹی وی پر تو نہیں ہوئی تھی ”جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہربھجن سنگھ پر تنقید کی ہے۔