کویت میں شب معراج پر 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان

کویت(قدرت روزنامہ)کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کیلئے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔

شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کیلئے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو باقاعدہ کام دوبارہ شروع ہو گا۔

منفرد آپریشنل ضروریات کے حامل ادارے، جیسے ضروری خدمات، اپنی تعطیلات کے شیڈول کو اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ترتیب دیں گے تاکہ بلا تعطل کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *