پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافےکا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے ، ڈیزل تین روپے 70 پیسے ، لائٹ ڈیزل پانچ روپے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اضافہ ہو رہاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *