ناخنوں میں پڑنے والے یہ نشانات کولیسٹرول بڑھنے کی علامت ہیں

یہ خاموش قاتل کی طرح رگوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے


کراچی (قدرت روزنامہ)ہاتھوں اور پیروں کے ناخن جسم میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کا پتہ دے سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ ناخنوں میں ہائی کولیسٹرول کی علامات کیسے ظاہر ہوتی ہیں؟
جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کی بظاہر کوئی خاص کوئی نشانی نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ خاموش قاتل کی طرح رگوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہےجس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کی علامات ہمارے پیر کے ناخنوں میں مختلف نشانات کی صورت میں نظر آتی ہیں۔ جنہیں نظر انداز کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ناخنوں میں سیاہ لکیروں کا نظر آنا
اگرچہ یہ علامت بہت کم لوگوں میں نظر آتی ہے۔ لیکن ناخنوں میں ہونے والی سیاہ لکیریں کولیسٹرول کی علامت ہوسکتی ہیں۔ اکیڈمک ڈرمیٹولوجی ایسوسی ایشن کے مطابق ناخنوں میں اس قسم کی لکیریں دل کی بیماری کے خطرے کو ظاہر کرتی ہیں۔
ناخن پر نشانات
ایسے نشانات خون کی چھوٹی نالیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں اور خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے چھوڑ جاتے ہیں ۔یہ دھبے ناخنوں پر آجاتے ہیں۔ ان شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ خون میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے۔
ناخنوں کا پیلا ہوجانا
جسم میں لوکیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے ناخنوں کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے۔ یہ خون کی گردش کا ناخنوں تک درست طریقے سے نہ پہنچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ناخنوں میں لکیروں کا نظر آنا
ناخنوں میں لمبی لکیروں کا نظرآنابھی خراب کولیسٹرول کی نشانی ہے۔ جس کی وجہ سے ناخن صحیح طریقے سے بڑھ نہیں پاتے ہیں اور ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ خراب کولیسٹرول کی وجہ سے خون پیروں تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا اور ناخںوں کی نشوونما سست ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *