بھارتی کپتان روہت شرما کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا، پی سی بی
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی رونمائی کراچی میں کروانے کا پلان بنالیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی رونمائی کراچی میں کروانے کا پلان بنا لیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو سیشن کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں ہے تو تقریب بھی کراچی میں ہی ہوگی۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے،بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے یا نا آنے کا اب تک کوئی علم نہیں اگر بھارتی کپتان پاکستان آتے ہیں تو انکو ویلکم کیا جائے گا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق تقریب کا اعلان آئی سی سی نے کرنا ہے بی سی بی نے بطور میزبان انتظامات کرنے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آئیں گے۔ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم تو پاکستان نہ آئی مگر بھارتی کپتان پاکستان آئیں گے اور انکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آمد متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں فوٹو شوٹ اور پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔