مادھوری نے نئی لگژری گاڑی خرید لی، قیمت کتنی ہے؟
57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خریدی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں مادھوری ڈکشٹ کو نئی چمچماتی لال رنگ کی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ خاص گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
اس خوبصورت اور لگژری گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے جو اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک آفس کرائے پر دے رکھا ہے، جس سے وہ ہر ماہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔