بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پلیئر آف دی منتھ بن گئے
اسلام آباد(ڈقدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کوپلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔آئی سی سی نے دسمبر 2024 کی کارکردگی کی بنیاد پر جسپریت بمراہ کوپلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔