بالا خاتون کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولش عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی بالا خاتون کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے . اس سیریز کے تیسرے سیزن کی چوتھی قسط آج نشر ہوگی اور مداحوں کو یہ جاننے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار ہے کہ اگلی قسط میں بالا خاتون کے ساتھ کیا ہونے والا ہے .

’کورولش عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کی اگلی قسط کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں . ان تصاویر میں ایک بالا خاتون کی تصویر بھی ہے جس میں وہ شدید زخمی حالت میں نظر آرہی ہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Kuruluş Osman (@kurulusosman)

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ عثمان بے کے انتقام کی آگ ٹیکفورس کو جلا دے گی!‘ ترک اداکارہ اوزگے تورے نےسیریز ’کورولش عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے . واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں