سعودی عرب کا معاشی پیکج پاکستانی کرنسی کو سہارا دے گیا! ڈالر کی قیمت میں ایکساتھ کتنے روپے کی کمی ہوگئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے معاشی پیکج سے پاکستانی روپے کو سہارا مل گیا،ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد ملنے کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے پر آ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔ڈالر کی قیمت میں یہ کمی سعودی عرب کیجانب سے پاکستان کے لیے معاشی امداد کے پیکج کے اعلان کے بعد ہوئی۔ سعودی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے کے ساتھ ساتھ 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پر آئل فیسلٹی کا اعلان کیا ہے

جس کا مقصد ادائیگیوں میں توازن کے معاملے پر پاکستان کی مدد کرنا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فنڈفار ڈیویلپمنٹ نے جذبہ خیرسگالی کے اظہار کے طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصدغیر ملکی ذر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کو معاونت فراہم کرنا اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نمٹنا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سٹیٹ بینک کے یہ ڈیپازٹ موخر ادائیگی پر اس سال کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات کی آئل فیسلٹی کے علاوہ ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے نے مزید کہا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ اقدام سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانی معیشت کی معاونت کے مستقل موقف کا اظہار ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے یہ اعلان دنیا بھر میں اشیاء کے نرخوں میں اضافے کے نتیجہ میں پاکستان کے غیر ملکی ذر مبادلہ کے ذخائر پر بڑھ جانے والے دبائو کو کم کرے گا ۔