شادی کی تقریب میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی تھی . اب 3سال بعد اس شادی سے متعلق یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے ، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا گزشتہ سال انتقال ہو گیاتھا ، مبینہ آڈیو ٹیپ کے دوران مزید کیا بات چیت ہوئی آپ بھی سنئے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق مرحوم اورعمران خان کی تیسری شادی کے نکاح خواں مفتی سعید کی ایک مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے، جس میں مفتی سعید نعیم الحق مرحوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ مجھ سے جھوٹ بول کر عدت میں نکاح کروا کر بہت بڑا گناہ کروایا گیا، اس مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ میںمرحوم نعیم الحق کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ کے پاس 2جن ہیں سارے کام ان سے لئے جاتے ہیں ، ہوسکتا ہے جن نے قابوکرلیا ہو آپ کے لیڈر کو،جس پر مفتی سعید کہتے ہیں کہ اس طرح اگر ہونے لگے تویہ جن دوسروں کو قابو کیوں نہ کر لیں ،
یا درہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے باقاعدہ شادی کی،نکاح کی یہ تقریب لاہور میں بشری مانیکا کے گھر پر انجام پائی . عمران خان اور بشری مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے .
متعلقہ خبریں