کوئٹہ، گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 40 کمپریسر ضبط اور 2دکاندار گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین اور محکمہ گیس کے آفیسران کے ہمراہ سب ڈویڑن سریاب میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔ جس میں مختلف دکانوں سے گیس کمپریسر برآمد کرلیے اس دوران تمام برآمد ہونے والے کمپریسر ضبط کرکے محکمہ گیس کے حوالے کردیے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں کمپریسر مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کریگی۔ اگر پھر بھی دکانداروں نے خلاف ورزی کی تو انکی دکان سیل کیے جائیگے۔ اور دکانداروں کو ایک مہینے کے لیے جیل بھجوایے جائیگے۔