شوہروں کی بھرپور سپورٹ! شعیب ملک اور حسن علی کی بیگمات نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیسے دیکھا؟تصاویر وائرل
ابوظہبی (قدرت روزنامہ) شارجہ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستانی شاہینوں نےکیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیڈیم میں جہاں ہزاروں پاکستانی سپورٹر موجود تھے
وہیں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی بیویاں بھی اپنے شوہروں کی سپورٹ کے لیے آئی ہوئی تھیں۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کےدوران کیمرے پر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دکھائی دیں ۔اس موقع پر ان کے ساتھ فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو بھی موجود تھیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہے اور شائقین دونوں کو بھابھی کہہ کر میچ جیتنے کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔