ایرا جادھیو نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی

ممبئی ( قدرت روزنامہ )ون ڈے میچ میں بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔

الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بڑے سے بڑا جارح مزاج بلے باز بھی نا قابل شکست ٹرپل سنچری اسکور نہ کر سکا تھا۔

ان کی اس اننگ میں 42 چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کی ایزل لی کا ہے۔ انہوں نے 2010 میں کائی کلب کے خلاف ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 رنز کی انفرادی اننگ کھیلی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *