بھارتی اداکارہ روپالی کا کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے اہم انکشاف

روپالی گانگولی ٹی وی شو انپما میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی اداکارہ روپالی گانگولی ٹی وی شو انپما میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کئی تنازعات کا سامنا بھی کیا۔
انڈین ایکسپریس کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق روپالی نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ غیر محفوظ محسوس کرنے، شرمناک کام کے ماحول کو فروغ دینے اور حتیٰ کہ دیگر اداکاروں کو تبدیل کروانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rupali Ganguly (@rupaliganguly)

حالیہ دنوں میں روپالی نے پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فنی کیریئر میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کاسٹنگ کاؤچ ان کے سفر کی ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rupali Ganguly (@rupaliganguly)

انہوں نے کہا:”فلموں میں کامیابی حاصل نہ کرنا میرا اپنا انتخاب تھا کیونکہ اس وقت انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ عام تھا۔”مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”اگرچہ کچھ لوگ شاید اس کا سامنا نہ کرتے ہوں لیکن مجھ جیسے لوگ ضرور کرتے تھے اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس راستے پر نہ چلوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rupali Ganguly (@rupaliganguly)

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مجھے ناکام سمجھا گیا، خاص طور پر اس لیے کہ میرا تعلق فلمی خاندان سے تھا۔”اپنے کیریئر پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا:”اس وقت مجھے چھوٹا محسوس ہوتا تھا، لیکن انپما کی بدولت آج مجھے بے حد فخر ہے۔ یہ شو میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ میرے شوہر اور میں دونوں مانتے ہیں کہ راجن جی نے جو کچھ دیا ہے، میں اس کا بدلہ زندگی میں کبھی نہیں چکا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا:انپما میرے لیے محض ایک شو نہیں ہے، یہ ایک جذبہ ہے، میرا گھر ہے، میرا دوسرا گھر، اور میرے سارے پالتو جانور بھی یہیں ہیں۔ یہ یونٹ میرے خاندان کی طرح بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *