انہوں نے کہا کہ آپکے لیےہوئے قرضے ہیں جو پی ٹی آئی واپس کرنےپرمجبور ہے ، آج کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہے ، آئی پی پیزسےمعاہدہ کرکے800ارب روپےبچائے ، پوری دنیا جانتی ہے بجلی کی پیداواروافرمقدار میں ہے ، 800 ارب روپے کاناجائز منافع ختم کیا . وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کےلیے اقدامات کررہی ہے ، آج ایوان میں گردشی قرضوں پر بھاشن د ے رہے تھے ، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان ہے ، تاجروں کو معلوم ہے کہ پوری دنیا میں کتنی مہنگائی ہوئی ہے . اس سے قبل وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو پولیس کی گاڑیاں آگے ہوتی ہیں اور اگر اقتدار نہ ہو تو وہی پولیس کی گاڑیاں پیچھے ہوتی ہیں . وزیرجیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہمیشہ سرکاری گھر میں رہتے ہیں حکومت میں ہوں تو جی . او . آر میں گھر ملتا ہے، دوسرا سرکاری گھر جیل ہے جہاں پھر رہنا پڑتا ہے . فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے ابتک یہ محکمہ جیل خانہ جات لاوارث تھا اور کسی حد تک اب بھی ہے . جیل ملازمین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے اور جب وہ اپنی بچیوں کی شادیاں کرتے ہیں تو ایک کرب سے گزرتے ہیں مگر آج کے بعد یہ محکمہ لاوارث نہیں ہو گا . وزیرجیل خانہ جات نے کہا تھا کہ سابقہ شوبازیاں کرنے والوں نے بھی اس محکمہ کے لیے کچھ نہیں کیا ابھی وہ یہاں رہ کر بھی گئے ہیں مگر پھر بھی وہ اس محکمہ کا نہیں سوچیں گے . فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے جیل اصلاحات کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود جیلوں کے دورے کیے اور اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے . وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر معاملات کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں، آج ہم اس محکمہ کا خیال رکھیں گے تو کل یہ ہمارا بھی خیال رکھے گا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیری عوام کی جنگ لڑرہے ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم کے تقریر کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا ، انکے پیٹ میں مہنگائی کے مروڑ پڑ رہےہیں .
متعلقہ خبریں