نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ، چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا
کراچی میں ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف سامنے آیا، اس حوالے سے آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ نادرا ویریسز سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا یے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، سندھ کےمختلف اضلاع یونٹس میں نادرا سی آر اوسی آر ایم ایس ٹرمینلزتک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے، معاملہ انتہائی حساس ہے ،متعلقہ ایس ایچ او،ہیڈمحرر ،سپروائزر سختی سےنگرانی کریں۔
اایس ایس پی کورنگی نے ہدایت کی کہ ویریسزسی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی رازداری یقینی بنائیں، ڈیٹا کے غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔