لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ لاہور، قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، فری وائی فائی ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *