انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کیقیادت کی جب کہ آپریشن رد الفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کے طور پر خدمات سر انجام دیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق 78ویں لانگ کورس سے ہے . انہوں نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا . وہ کمبائنڈ آرمز سینیٹر برطانیہ ، اسٹاف کالج کوئٹہ،ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ، این ڈی یو اسلام آباد، اے پی سی ایس ایس امریکا اور رائل کالج آف ڈیفینس اسٹڈیز یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم مغربی سرحد اور ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاقہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکےہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم پی ایم اے، اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں انسٹرکٹ رہے جب کہ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے . وہ باسکٹ بال اورکرکٹ شوق سے کھیلتے ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس تعینات کیے جانے سے پہلے کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز تھے . واضح رہے کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے . وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باقاعدہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا . لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں .
متعلقہ خبریں