اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کئے جائیں گے، یہ انتخابات منسوخ کئے جائیں، بائیکاٹ کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کر رہے ہیں ، تو ایسے میں موجودہ انتخابی فہرستیں مشکوک ہیں ، مشکوک انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر الیکشن کرانے کے کیا معنی ہیں ، ایک ہی بلدیاتی نظام میں ایک سطح جماعتی اور ایک غیر جماعتی ہے ۔ہم الیکشن 2018کو تسلیم نہیں کرتے ۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے ، ہم اپنے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، یہ جعلی حکومت نہ معیشت کو بہتر بنا سکتی ہے نہ عوام کو روزگار دے سکتی ہے ۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…