“اگر یہ کام ہوا تو نتائج قبول نہیں کریں گے”مولانا فضل الرحمان نے بلدیاتی انتخابات ہونے سے پہلے ہی الیکشن قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کئے جائیں گے، یہ انتخابات منسوخ کئے جائیں، بائیکاٹ کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کر رہے ہیں ، تو ایسے میں موجودہ انتخابی فہرستیں مشکوک ہیں ، مشکوک انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر الیکشن کرانے کے کیا معنی ہیں ، ایک ہی بلدیاتی نظام میں ایک سطح جماعتی اور ایک غیر جماعتی ہے .

ہم الیکشن 2018کو تسلیم نہیں کرتے . مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے ، ہم اپنے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، یہ جعلی حکومت نہ معیشت کو بہتر بنا سکتی ہے نہ عوام کو روزگار دے سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں