انٹرویو دینے والا اتنا بڑا سردار نہیں کہ میں خوفزدہ ہو جاؤں، ہم نے دہشت گرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، شرمندہ ہوں کہ ایسے رکن کیساتھ ایوان میں بیٹھا ہوں: میر سرفراز بگٹی

خاتون رکن اسمبلی کیخلاف نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسمبلی کی روایات کو بلڈوز کیا گیا: وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک رکن اسمبلی کے حالیہ انٹرویو اور خاتون رکن اسمبلی سے متعلق دیے گئے ریمارکس پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک ممبر کا انٹرویو سامنے آیا ہے تاہم میں اس کا جواب دینا نہیں چاہتا۔
میر سرفراز بگٹی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخصیت اتنی بڑی سردار نہیں ہے کہ میں اس سے خوفزدہ ہو جاؤں، ہم نے کبھی دہشت گرد تنظیموں تک کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن اور خاتون رکن اسمبلی کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، اس طرزِ عمل کے ذریعے ہماری اسمبلی کی روایات کو بلڈوز کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تربیت ایسی ہرگز نہیں ہے کہ ہم کسی خاتون کے بارے میں اس نوعیت کے ریمارکس دیں۔ ایوان میں شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھا ہوں جس میں وہ موصوف رکن اسمبلی ہیں، میں خود اسمبلی سے واک آؤٹ نہیں کر سکتا لیکن مجھے اس اسمبلی سے واک آؤٹ کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert