قیمتوں میں کمی، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کے بعد گوشت بھی سستا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہوگیا، گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 5 روپے کی کمی سے زندہ برائلر کی تھوک قیمت 389 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 403 روپے کلو ہو گئی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسی لڑکھڑا گئی جس کے بعد بٹ کوائین کی قدر میں مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی کمی رہی۔ ایک بٹ کوائین کی قیمت 94 ہزار 268 ڈالرز رہ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائین کی قدر پچھلے ہفتے ایک لاکھ ڈالرز کے قریب پہنچی تھی۔ دسمبر کے وسط میں بٹ کوائین کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار ڈالرز تک پہنچی تھی۔