شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان،محکمہ موسمیات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، اور کڑاکے کی سردی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ عوام کو سرد موسم سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔